ساٹھ سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ اور فٹنس نہیں دیکھی ‘ شہریار خان

کھلاڑیوں کے بارے میں میڈیا پر منفی باتوں سے پریشر پڑتا ہے، ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے ‘ نجم سیٹھی

ہفتہ 17 جون 2017 18:43

ساٹھ سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ اور فٹنس نہیں دیکھی ‘ شہریار خان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ساٹھ سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ اور فٹنس نہیں دیکھی ، پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بارے میں میڈیا پر منفی باتوں سے پریشر پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق کپتان عامر سہیل کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسے موقع پر بیان دیا جب ہمارے لیے ایک اہم میچ ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 18:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :