ْانگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 21 جون کو آمنے سامنے ہوں گی

اتوار 18 جون 2017 14:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 جون سے ہو گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان انگلش ٹیم فتح یاب رہی تھی۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تھی، دونوں ٹیموں کو ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم دونوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، پروٹیز ٹیم گروپ مرحلے اور انگلش ٹیم سیمی فائنل سے باہر ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 21 جون سے شروع ہو رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 23 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 جون کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پروٹیز ٹیم 29 جون سے 2 جولائی تک انگلینڈ لائنز کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 جولائی، دوسرا میچ 14 سے 18 جولائی، تیسرا میچ 27 سے 31 جولائی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 اگست تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/06/2017 - 14:20:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :