معروف گلوکار علی ظفر اور مایا علی کا پاکستانی ٹیم کے نام پیغام وائرل ہوگیا

اتوار 18 جون 2017 15:40

معروف گلوکار علی ظفر اور مایا علی کا پاکستانی ٹیم کے نام پیغام وائرل ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2017ء)معروف گلوکار علی ظفر اور مایا علی کا پاکستانی ٹیم کے نام پیغام وائرل ہوگیا۔پاکستان کا میچ شروع ہونے سے پہلے معروف گلوکار علی ظفر اور مایا علی سمیت دوسرے دوستوں کا پاکستانی ٹیم کے نام دیا گیا پیغام وائرل ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پیغام دیا کہ تم جیتویا ہارو ہم تمھارے ساتھ ہیں اس موقع پر علی ظرف سے پاکستانی ٹیم کے کپتان کے نام بھی اہم پیغام دیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر سرفراز جیت گئے تو تم انگلش میں بولو، پنجابی ،یا پشتو میں بولو ہمیں کوئی فرق نہیں ، انشااللہ ہم جیتیں گے ۔آخر میں سب نے مل کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا ۔
وقت اشاعت : 18/06/2017 - 15:40:46