کرن مورے نے 25سال پرانے ”راز“ سے پردہ اٹھا دیا

اتوار 18 جون 2017 16:30

کرن مورے نے 25سال پرانے ”راز“ سے پردہ اٹھا دیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جون۔2017ئ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کرن مورے نے 1992ءکے ورلڈ کپ میں پاکستانی بلے باز جاوید میانداد کے ساتھ پیش آئے مشہور واقعے کی اصل وجہ بتا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق کرن مورے نے وائس آف امریکہ کے ایک پروگرام میں اوول کے فائنل سے ایک روز قبل شرکت کی جہاں جب وہ اپنے کیریئر کے یادگار لمحوں کی بات کر رہے تھے تو ورلڈ کپ 1992 ءمیں پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کی مشہور چھلانگوں کاتذکرہ ہوا۔ جب کرن مورے سے پوچھا گیا کہ آپ نے جاوید میانداد سے ایسی کیا بات کہی تھی جس پر وہ اپنی ٹینشن دور کرنے کے لیے اچھلنے لگے تھے۔ اس پرکرن مورے نے کہا ” میں نے ان سے پوچھا تھا اس وقت محترمہ گھر پر کیسی ہیں“۔

وقت اشاعت : 18/06/2017 - 16:30:29