نو بال پر آئوٹ ہونے سے بچنا خوش قسمتی تھی، بھارت کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری بنانا باعث فخر لمحہ ہے، فخر زمان

اتوار 18 جون 2017 19:20

نو بال پر آئوٹ ہونے سے بچنا خوش قسمتی تھی، بھارت کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری بنانا باعث فخر لمحہ ہے، فخر زمان
اوول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2017ء) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میں نو بال پر آئوٹ ہونے سے بچنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، روایتی حریف کے خلاف کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری بنانا باعث فخر لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے بھارت کے خلاف فائنل میں 3 کے انفرادی سکور پر بمرا کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے دھونی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے تاہم نوبال کی وجہ سے آئوٹ ہونے سے بچ گئے انہوں نے دوسرا موقع ملنے کا بھرپور انداز سے فائدہ اٹھایا، زمان نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سنچری سکور کی اور 114 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر پانڈیا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا تھا کہ میں بھارت کے خلاف فائنل کھیل سکوں گا لیکن فزیو نے کہا کہ میں فٹ ہوں، روایتی حریف کے خلاف میچ میں اپنی اننگز سے لطف اندوز ہوا اور میرے لئے یہ باعث فخر لمحہ ہے کہ میں نے پہلی سنچری روایتی حریف کے خلاف بنائی۔
وقت اشاعت : 18/06/2017 - 19:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :