حکومت کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئیے،کپتان شفیق احمدچشتی

پیر 19 جون 2017 11:44

حکومت کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئیے،کپتان شفیق احمدچشتی
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء)حکومت کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئیے تاکہ آج کی نوجوان نسل نشہ جیسی لعنت سے محفوظ رہ سکے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق احمدچشتی نے نواحی گائوں سکندرپورہ میں شروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئیے جس سے جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ انسان تندرست توانابھی رہتاہے‘انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اب بھی کھیلوں کے میدان سجائے جاتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئیے تاکہ وہ نشہ جیسی لعنت سے محفوظ رہ سکیں۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 11:44:09