پی ایس او اے سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں شرکت کرے گی، مقبول آرائیں

سٹوڈنٹ اولمپک گیمز 29 جون سے ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی

پیر 19 جون 2017 13:13

پی ایس او اے سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں شرکت کرے گی، مقبول آرائیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء)پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن (پی ایس او ای)کے صدر مقبول احمد آرائیں نے کہا ہے کہ پی ایس او اے سٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں شرکت کرے گی، سٹوڈنٹ اولمپک گیمز 29 جون سے ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے کھلاڑی سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے 6 مختلف مقابلوں میں شرکت کریں گے، جن میںباسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کبڈی، فٹ بال اور ٹائیکوانڈو شامل ہیں، یہ مقابلے 29 جون سے یکم جولائی تک کھیلے جائیں گے اور ایونٹ میں شرکت کے لئے سٹوڈنٹ کا دستہ 27 جون کو ملائیشیا ء رووانہ ہوگا
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:13:47