ثانیہ مرزا کی بھی پاکستانی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

پیر 19 جون 2017 12:51

ثانیہ مرزا کی بھی پاکستانی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی مبارکباد دی، صرف یہی نہیں ثانیہ نے بھارتی ہاکی ٹیم کو پاکستان کے خلاف میچ جیتنے پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچ ہار گئے تاہم ہاکی جیت گئے۔۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 12:51:37