MENU Open Sub Menu

تحریک انصاف کے حامیوں نے مجھے ہراساں کیا ،ْ نجم سیٹھی کا دعویٰ

تحریک انصاف کے حامیوں نے مجھے ہراساں کیا ،ْ نجم سیٹھی کا دعویٰ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ انہیں تحریک انصاف کے حامیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ نے ہراساں کیا ، ہاتھا پائی کی اور دھکم پیل بھی کی جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی ۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے اس رویے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے مداخلت کی اور مجھے حفاظت کے طور پر وہاں سے دور لے گئے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اگر چہ اس دوران مجھے بے حد محبت اور عزت ملی مگر اس کے باوجود تحریک انصا ف کے حامیوں نے میرے ساتھ نارواں سلوک کیا جو قابل مذمت ہے۔

دوسری جانب ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ نے نجم سیٹھی کے ارد گرد موجود لوگوں کے ''گو نواز گو'' کے نعرے لگانے کی ویڈیو شئیر کی جسے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شئیر بھی کیا۔


مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 12:51:40

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments