پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی آئی سی سی چیمپین ٹرافی میں بھارت کے خلاف ٹائٹل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

پیر 19 جون 2017 13:46

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی آئی سی سی چیمپین ٹرافی میں بھارت کے خلاف ٹائٹل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے آئی سی سی چیمپین ٹرافی میں بھارت کے خلاف ٹائٹل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور بھارت کو جم کر کھیلنے کاموقع نہیں دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جس ملک میں 9سال سے بین الاقوامی کرکٹ نہ ہو رہی ہو اس ملک کے کھلاڑیوں نے دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر یہ ثابت کردیاہے کہ اس ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور مشکل حالات میں بھی وہ کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

سید سلطان شاہ نے کہاکہ آئی سی سی چیمپین ٹرافی میں پاکستان نے نامور ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی رینکنگ میں بھی بہتری لائی ہے اور پاکستان آٹھویں سے چھٹے نمبرپر پہنچ گیاہے ۔سیدسلطان شاہ نے کہاہے کہ چیمپین ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کھلاڑیوں نے بھرپور جان کی بازی لگا کر بھارتی کھلاڑیوںکو کھل کرکھیلنے کاموقع نہیں دیا۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:46:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :