چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی شائقین کرکٹ کو بڑھکیں مارنا مہنگا پڑ گیا

پیر 19 جون 2017 13:55

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی شائقین کرکٹ کو بڑھکیں مارنا مہنگا پڑ گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی شائقین کرکٹ کو بڑھکیں مارنا مہنگا پڑ گیا ۔ اوول کرکٹ گرانڈ پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 339رنز کا ہدف دیا جس کے بعد ایک بھارتی چینل نے جب شائقین سے اس بارے میں رائے جاننا چاہی تو ان کا کہنا تھا کہ کوہلی الیون آسانی سے یہ ہدف حاصل کرلے گی اور پاکستان کو عبرتناک شکست ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہندوستانی شائقین تو کچھ اور سوچ رہے تھے لیکن ہوا اس کے برعکس اور پاکستان نے بھارت کو 180رنز کے بڑے مارجن سے دھول چٹا دی ۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:55:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :