آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعدقومی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

محمد عامر، جنید خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور اظہر ٹیم کے ہمراہ آج وطن واپس نہیں آئیں گے

پیر 19 جون 2017 13:55

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعدقومی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کل منگل کی علی الصبح دو مختلف فلائیٹس سے پاکستان پہنچے گی۔ پی سی بی کے۔ قومی ٹیم کے اراکین محمد عامر ،جنید خان ،محمد حفیظ ،شعیب ملک اور اظہر ٹیم کے ہمراہ آج منگل کی صبح وطن واپس نہیں آئیں گے۔ وہ لندن میں قیام کر کے بعد میں پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

فخر زمان پشاور، شاداب راولپنڈی ، سرفراز احمد ، رومان رئیس کراچی، حارث سہیل سیالکوٹ، بابر ، حسن ، فہیم اشرف اور احمد لاہور آئیں گے ترجمان کے مطابق قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول سوموار کی صبح دس بجے لندن سے براستہ یو اے ای اوریو اے ای میں چند گھنٹے قیام کے بعد دو مختلف فلائیٹس سے لاہور کے کھلاڑی 20 جون کی علی الصبح دو بجے اور کراچی کے کھلاڑی 20 جون کی صبح ساڑھے چار بجے لاہو ر پہنچیں گے۔ پاکستان ٹیم کی آمد پر پی سی بی کے عہدیداران اور شائقین کرکٹ ٹیم کا بھرپور استقبال کریں گے۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:55:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :