قومی ٹیم کے کھلاڑیو ں نے چیمپئنز ٹرافی کی فتح کو قوم کیلئے عید سے پہلے عید کا تحفہ قرار د یدیا

پیر 19 جون 2017 13:55

قومی ٹیم کے کھلاڑیو ں نے چیمپئنز ٹرافی کی فتح کو قوم کیلئے عید سے پہلے عید کا تحفہ قرار د یدیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) قومی ٹیم کے کھلاڑیو ں نے چیمپئنز ٹرافی کی فتح کو قوم کیلئے عید سے پہلے عید کا تحفہ قرار د ے دیا ۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی کافائنل جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے فاتح کھلاڑی ہوٹل پہنچے تو سب پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ، اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ آج کی جیت قوم کے نام کرتے ہیں، یہ عید سے قبل عید کا تحفہ ہے ۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں عزت دی ،عوا م ہمارے لیے دعا کرتی رہے،ان لڑکوں میں بڑی جان ہے ،انہیں سپورٹ ملے گی تو وہ دن دگنی اور رات چگنی ترقی کریں گے ۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:55:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :