پاکستان کی جیت پر ثانیہ مرزا کا سیاسی بیان،بھارت کرکٹ ، پاکستان ہاکی میں ہارا حساب برابر ہوگیا ، ٹینس سٹار

پیر 19 جون 2017 13:56

پاکستان کی جیت پر ثانیہ مرزا کا سیاسی بیان،بھارت کرکٹ ، پاکستان ہاکی میں ہارا حساب برابر ہوگیا ، ٹینس سٹار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) پاکستان اور بھارت کا میچ ہو تو سب سے زیادہ پریشانی بھارت کی بیٹی اور پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا کو ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے ایک ہی وقت میں اپنے شوہر اور دیوروں کو بھی خوش رکھنا ہوتا ہے اور بھائیوں کی عزت کا خیال بھی ان کی ذمہ داری بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی کچھ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھی ہوا اور ثانیہ مرزا نے تقریبا دونوں ٹیموں کو ہی سپورٹ کیا۔

خوش قسمتی سے پاکستان نے اس میچ میں عمدہ اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ان کا غرور خاک میں ملایا تو ثانیہ مرزا کو سمجھ نہ آئی کہ اب وہ کس طرح پاکستان کو مبارک دیں اور بھارت کی دل آزاری بھی نہ ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا بھارت کرکٹ میں ہار گیا مگر ہاکی میں جیت گیا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو مبارک ہو، کھیل حساب چکتا کرنے کیلئے بہترین چیز ہے۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 13:56:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :