پاکستان میں رونالڈینو اور ان کی ٹیم کاخیرمقدم کریں گے:میجر جنرل آصف غفور

پاکستان میں رونالڈینو اور ان کی ٹیم کاخیرمقدم کریں گے:میجر جنرل آصف غفور

پیر جون 2:34 pm
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2017ئ) پاک فو ج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے انٹر نیشنل فٹ بالرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار د ے دیا ۔ اپنے ایک پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رونالڈینو اور ان کی ٹیم کاخیرمقدم کریں گے جو 6 تا 8 جولائی پاکستان کا دورہ کرے گی،یہ دورہ پاک فوج اور لیژر لیگ کے مابین معاہدے کا ایک حصہ ہے ، مذکورہ کھلاڑی خصوصی طور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔

(خبر جاری ہے)

یاد رہے کہ شہرہ آفاق برازیلین فٹبالر

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

رونالڈینیو ،روبرٹو کارلوس اور سابق برطانوی کپتان جان ٹیری سمیت دیگر انٹر نیشنل فٹبالرز لیژر لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں ۔

مزید خبریں