ہردیک پانڈیا نے اپنی ہی ٹیم کیخلاف پیغام جاری کردیا

پیر 19 جون 2017 15:02

ہردیک پانڈیا نے اپنی ہی ٹیم کیخلاف پیغام جاری کردیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2017ئ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں تاریخی اور عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا، تمام بھارتی پاکستانی باﺅلنگ لائن اپ کے سامنے بے بس نظر آئے مگر آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا نے مزاحمت کرتے ہوئے اچھی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

پانڈیا کو رویندرا جدیجہ نے رن آﺅٹ کروایا تو ان کا غصہ قابل دید تھا۔پانڈیاا نے اپنا غصہ ٹوٹیٹر پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے نکالا لیکن پھر فوری ہی اسے ڈیلیٹ کردیا تاہم تب تک وہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا تھا،ایک بھارتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد یہ ٹویٹ کیا کہ ”ہمیں تو اپنوں نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا۔“

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 15:02:34