عوام جشن منانے میں مصروف،انضمام الحق نے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا
UrduPoint Android Application

عوام جشن منانے میں مصروف،انضمام الحق نے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا

پیر جون 3:37 pm
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2017ئ) ایک جانب جہاں پوری قوم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا جشن منانے میں مصروف ہے وہیںدوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ د ے دیا ہے ۔

(خبر جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ جیت پاکستان کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی ، نئے لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرنا آسان کام نہیں تھا لیکن انہوں نے اس بڑے ایونٹ میں جس طرح پرفارم کیا وہ

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

قابل ستائش ہے ۔ انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ فاتح ٹیم کو سال سے ڈیڑھ سال موقع دینا چاہیے ،ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں تاہم خراب کارکردگی کی بنیاد پر ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں