نئی دہلی میںپاک بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ پرشرط لگانے والے 3جواری گرفتار

پیر 19 جون 2017 15:56

نئی دہلی میںپاک بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ پرشرط لگانے والے 3جواری گرفتار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) بھارت میں پولیس نے پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ پرشرط لگانے والے 3جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ پرشرط لگانے والی3جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تینوں کو نارتھ دہلی کے علاقے سول لائن سے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کرگرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جواریوں نے پاک بھارت میچ پر بڑی رقم لگارکھی تھی ۔واضح رہے کہ 9جون کو پولیس نے انڈیا اور سری لنکا کے میچ پر شرط لگانے پر بھی چار افراد کو گرفتار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 15:56:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :