ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا

فائنل میں رن آئوٹ ہونے والے ہردیک پانڈیا نے اپنی ہی ٹیم کیخلاف پیغام جاری کردیا

پیر 19 جون 2017 16:46

ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں تاریخی اور عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا، تمام بھارتی پاکستانی بالنگ لائن اپ کے سامنے بے بس نظر آئے مگر آل رانڈر ہردیک پانڈیا نے مزاحمت کرتے ہوئے اچھی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

پانڈیا کو رویندرا جدیجہ نے رن آٹ کروایا تو ان کا غصہ قابل دید تھا۔پانڈیاا نے اپنا غصہ ٹوٹیٹر پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے نکالا لیکن پھر فوری ہی اسے ڈیلیٹ کردیا تاہم تب تک وہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا تھا،ایک بھارتی نے دعوی کیا ہے کہ ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد یہ ٹویٹ کیا کہ ہمیں تو اپنوں نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 16:46:45