پاکستان نیوی کو فخر زمان پر فخر ہے جو 7 سال تک پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہا، نیول چیف

پیر 19 جون 2017 16:46

پاکستان نیوی کو فخر زمان پر فخر ہے جو 7 سال تک پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہا، نیول چیف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2017ء) نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کو بھی مبارکباد دی۔ایڈمرل ذکا اللہ نے خاص طور پر فخر زمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان نیوی کو فخر زمان پر فخر ہے جو 7 سال تک پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو واضح مارجن سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 16:46:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :