MENU Open Sub Menu

محمد عامر نے بھارتی اوپنر روہت شرما سے پرانا بدلہ اتار دیا

محمد عامر نے بھارتی اوپنر روہت شرما سے پرانا بدلہ اتار دیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جون۔2017ئ) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے بھارتی اوپنر روہت شرما سے پرانا بدلہ اتار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اوپنر نے ایشیاءکپ ٹی ٹونٹی کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ محمد عامر ایک ”عام “ باﺅلر ہیں اور وہ اپنے ساتھی باﺅلر جسپریت بمراہ کو ”سپیشل“ باﺅلر مانتے ہیں۔

اس بیان کے بعد جب پاکستان اور بھارت ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آمنے سامنے آئے تو عامر نے روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھائی اور اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انہوں نے ایک مرتبہ دوبارہ بھارتی اوپنر کو آﺅٹ کرکے ان پر اپنی برتری ثابت کی ہے ۔

عامر اب تک روہت شرما کو انٹر نیشنل کرکٹ میں 49گیندوں پر 3مرتبہ آﺅٹ کرچکے ہیں جبکہ روہت ان کے خلاف محض19رنز سکور کر سکیں ہیں ۔

وقت اشاعت : 19/06/2017 - 16:57:51

Your Thoughts and Comments