’’پاکستان میں واپس آ رہا ہوں‘‘ ،سٹار بولر حسن علی کا وطن واپسی سے قبل پیغام ..
UrduPoint Social

’’پاکستان میں واپس آ رہا ہوں‘‘ ،سٹار بولر حسن علی کا وطن واپسی سے قبل پیغام

پیر جون 5:52 pm
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے مین آف دی ٹورنامنٹ بولر حسن علی نے وطن واپسی سے قبل اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’پاکستان میں آ رہا ہوں‘‘۔

(خبر جاری ہے)

وطن واپسی سے قبل مداحوں کے نام ایک پیغام میں حسن علی نے پیغام میں کہا ہے کہ ’’پاکستان میں واپس آ رہا ہوں، گوجرانوالہ

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کے باسیو! ٹیم پاکستان کو چیمپئن بنانے کے بعد واپس آ رہا ہوں اور آپ کا پیار دیکھنا چاہتا ہوں۔‘‘سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’یہ ٹورنامنٹ بہت شاندار رہا، بہت جذباتی لمحہ ہے، چاہتا تھا کہ میری وجہ سے فیملی کا سر فخر سے بلند ہو لیکن مجھے امید ہے کہ اپنی کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے میں کامیاب رہا۔

مزید خبریں