ورلڈ کپ 2019 ء ہدف ،فاتح ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے حق میں نہیں ،سال سے ڈیڑھ سال تک موقع ملنا چاہیے ‘ انضمام الحق

فتح حاصل کرنے پر منفی چیزوں پر پردہ پڑتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کریگی نئے لڑکوں کو بڑے ایونٹ میں شامل کرنا آسان نہیں تھا تاہم لڑکوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ‘ چیف سلیکٹر کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پیر 19 جون 2017 18:08

ورلڈ کپ 2019 ء ہدف ،فاتح ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے حق میں نہیں ،سال سے ڈیڑھ سال تک موقع ملنا چاہیے ‘ انضمام الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق نے بھارت کیخلاف فائنل میچ میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے لڑکوں کو بڑے ایونٹ میں شامل کرنا آسان نہیں تھا تاہم لڑکوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ،ورلڈ کپ 2019 ء ہدف ہے ، ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں،خراب کارکردگی پر ٹیم میں ایک یا 2تبدیلیاں ہو سکتی ہیں تاہم فاتح ٹیم کو سال سے ڈیڑھ سال تک موقع ملنا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا ، نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہت اچھی تھی ، کیریئر کے آغاز میں اس طرح کی پرفارمنس سے کھلاڑی کا کیئریئر لمبا ہوتا ہے اور وہ پاکستان کے لئے بہت سی وکٹریز لیکر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑی فخر زمان اور شاداب کو ٹیم کے ساتھ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے بھی بھیجا تھا ،انگلینڈ میں حسن علی نے بہترین پرفارمنس دی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹورنامنٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی اور کچھ کی بہتر نہیں ہوتی ،نئے لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرنا آسان نہیں تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ نئے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں پوری ٹیم نے شاندار کی پرفارمنس شاندار رہی، اور یہ فتح پاکستان میں نئی امید لے کر آئے گی۔

انضمام الحق نے کہا کہ ہم جب فتح حاصل کرتے ہیں تو منفی چیزوں پر پردہ پڑتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو ابھی مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں، اسی ٹیم کو مزید ڈیڑھ سال تک موقع دینا چاہتے ہیں، جن کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی انہیں مزید محنت کرنی پڑے گی لیکن ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر ایک دو تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 18:08:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :