آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے ، انشاء اللہ ٹیم مستقبل میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرے گی،مشتاق احمد

پیر 19 جون 2017 18:23

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے ، انشاء اللہ ٹیم مستقبل میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرے گی،مشتاق احمد
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں اور انشاء اللہ ٹیم مستقبل میں بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کرے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس جیت سے پوری قوم کے چہرے خوشیوں سے چمک رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کامیابی پر پوری ٹیم ،سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی شب و روز کی محنت کا ثمر مل گیا ۔مشتاق احمد نے کہا کہ جب پاکستان کی ٹیم نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہرا یا تو مجھے انداز ہ ہوگیا تھا کہ ٹیم فائنل میں بھارت کو ہرا سکتی ہے ۔ٹیم کی خامیوں کو دور کریں گے اور ورلڈ کپ کے لئے اچھی ٹیم بنائیں گے ۔ہماری کوشش ہے کہ پاکستان ٹیم پر غیر یقینی ٹیم ہونے کا لیبل ختم ہوجائے اور ٹیم کی پرفارمنس میں تسلسل آئے ۔ٹیم کی بولنگ ،بیٹنگ ،فیلڈنگ اور فٹنس بہترین ہو۔ٹیم انٹرنیشنل معیار پر پورا اترے اور ورلڈ کپ میں بھی چیمپئنز ٹرافی والی پرفارمنس کامظاہرہ کرے ۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 18:23:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :