کارپوریٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، سوئی نادرن گیس بحیثیت گروپ چمپئن سیمی فائنل میں داخل

پیر 19 جون 2017 18:26

کارپوریٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، سوئی نادرن گیس بحیثیت گروپ چمپئن سیمی فائنل میں داخل
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) سوئی نادرن گیس نے گروپ ’’اے‘‘ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرکے چھٹا کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ برائٹو پینٹس کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مہمان خصوصی بنگلور ٹیسٹ کے ہیرو اقبال قاسم نے فاتح ٹیم کے محمد رضوان کو مین آف دعی میچ ایوارڈ دیا۔

(آج) منگل کو یونائیٹڈ بینک اوربرائٹو پینٹس کے مابین لیگ کا آخری میچ کھیلا جائے گا اور ڈی ایچ اے اسٹیڈیم (معین خان اکیڈمی ) پر برائٹو پینٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 112 رنز اسکور کئے۔ رضا علی ڈار نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41گیندوں پر 45رنز کی دلکش اننگز کھلی۔ جس میں 3چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

(جاری ہے)

محمد سعد نے 18رنز میں یک چھکا لگایا۔

امام الحق 13رنز میں میں کوئی چوکا نہ لگاسکے جبکہ طیب طاہر کے 13رنز میں 3چوکے شامل تھے۔حیدر علی نے 14رنز کے عوض 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ جبکہ افتخار احمد کو 19رنز اور عزیز ا للهکو 22رنز پر ایک وکٹ ملی۔سوئی نادرن گیس کی جوابی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 16رنز کے مجموعی اسکور پر تیمور سلطان 6اور خرم شہزاد بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

تاہم تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور آصف علی نے تیسری وکٹ پر 27رنز جوڑے۔ آصف علی 17رنز پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 4چوکے لگائے۔ چوتھی وکٹ پر 36رنزمحمد رضوان اور حسین طلعت نے جوڑے۔ 79رنز کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 37رنز بنا کر پویلین لوٹے انہوں نے 3چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ حسین طلعت اور افتخار احمد کے مابین 5ویں وکٹ پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا گیا جب دونوں کھلاڑیوں نے 36رنز کی ناقابل شکست رفاقت قائم کی۔حسین طلعت نے 33رنز میں3چھکے اور افتخار احمد نے ایک چھکا لگایا۔میڈیم پیسر حسنین شاہ نے 19رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیااور ایک وکٹ 28رنز پر محمد عرفان کو ملی۔ ایمپائیرز خالد محمود سینئر اور عمران جاوید جبکہ آفیشل اسکورر عمران علی تھے۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 18:26:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :