پشاور زلمی، جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بن گئی

پیر 19 جون 2017 22:40

پشاور زلمی، جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بن گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن کی فاتح پشاور زلمی جنوبی افریقہ کی ٹوی ٹوئنٹی گلوبل لیگ کا بھی حصہ بن گئی۔پشاور زلمی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں بھی نمائندگی کو تیار ہے جس کی 8 ٹیموں میں سے ایک کے مالک پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹینگ کے شہر بینونی کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں ’بینونی زلمی‘ کے نام سے شریک ہوگیجاوید آفریدی کا اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو ایک ملک سے دوسرے ملک اور ایک براعظم سے دوسرے براعظم تک مداحوں اور لوگوں کو عالمی سطح پر جوڑے رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پشاور زلمی نے ثابت کیا کہ وہ کچھ بھی کر گزرنے کی اہل ہے بینونی زلمی بھی اپنا لوہا منوانے کیلئے پرعزم ہے۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 22:40:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :