اگلے سال پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں ہوں گی،30سے 35 غیرملکی پی ایس ایل میں کھیلیں گے، ساری دنیاپی ایس ایل کی تعریف کررہی ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر پرسننجم سیٹھی

پیر 19 جون 2017 23:21

اگلے سال پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں ہوں گی،30سے 35 غیرملکی پی ایس ایل میں کھیلیں گے، ساری دنیاپی ایس ایل کی تعریف کررہی ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر پرسننجم سیٹھی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر پرسننجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں ہوں گی،30سے 35 غیرملکی پی ایس ایل میں کھیلیں گے، ساری دنیاپی ایس ایل کی تعریف کررہی ہے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکے پی ایس ایل کے ذریعے آرہے ہیں، پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں نے ٹاپ کے کھلاڑیوں کیساتھ کرکٹ کھیلی، بیشترکھلاڑی لیگ میں کھیلتے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی کاپہلامیچ بدقسمتی سے بہترنہیں ہوا، کوچزاورہم نے مل کرکھلاڑیوں کوحوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پلیئرزنے پی ایس ایل میں اپنے مینٹرزاورغیرملکی کھلاڑیوں سے سیکھا، ٹیم کومتحرک کرنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 19/06/2017 - 23:21:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :