ایشون کی گیندوں پر بائونڈری لگا کر مزہ آیا ،قوم کیلئے اس سے بڑا تحفہ نہیں ہوسکتا ،فخر زمان

منگل 20 جون 2017 12:38

ایشون کی گیندوں پر بائونڈری لگا کر مزہ آیا ،قوم کیلئے اس سے بڑا تحفہ نہیں ہوسکتا ،فخر زمان
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا کہ قوم کیلئے اس سے بڑا تحفہ ہو نہیں سکتا ،کوچ اور کپتان نے کہا ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلنا ہے،برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بہت سپورٹ کیا،والد نے مشورہ دیا تھا اونچی شاٹس نہیں کھیلنی،ایشون کی گیندوں پر بائونڈری لگا کر مزہ آیا،منگل کوواپسی پر مردان میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ قوم کیلئے اس سے بڑا تحفہ کیا ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

کوچ اور کپتان نے کہا ہر میچ کو فائنل میچ سمجھ کر کھیلنا ہے۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بہت سپورٹ کیا۔کرکٹ کے شوق کی وجہ سے بڑے بھائی سے بہت مار کھائی ہے۔والد نے مشورہ دیا تھا کہ اونچی شاٹس نہیں کھیلنی ۔انہوں نے مزید کہا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ کھیلے۔ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھائوں گا۔ ہر میچ سے پہلے والدین سے بات ہوتی تھی۔فخر زمان نے کہا ہر میچ سے پہلے میٹنگ ہوتی تھی۔ایشون کی گیندوں پر بائونڈری لگا کر مزہ آیا ۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 12:38:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :