کونفیڈریشن کپ: جرمنی کی آسٹریلیا کو تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست

منگل 20 جون 2017 13:40

کونفیڈریشن کپ: جرمنی کی آسٹریلیا کو تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست
سوچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) روس کے شہر سوچی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں عالمی چیمپین جرمنی کا سامنا آسٹریلیا کے ساتھ ہوا۔ میچ کے پانچویں منٹ میں لارس سٹینڈل نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

پہلا ہاف ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے آسٹریلیا کے ٹام روجک نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا، چار منٹ بعد ہی جرمنی کے جولین ڈریزلر نے پنلٹی کک پر گول کر کے جرمنی کو دوبار ہ برتری دلا دی۔دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں جرمنی نے تیسرا گول کیا، جس کے 10 منٹ بعد آسٹرایلیا نے بھی گول داغ دیا۔ کھیل کے آخری آدھے گھنٹے میں آسٹریلیا نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن جرمن گول کیپر گول پوسٹ کے آگے دیوار بن کر کھڑے رہے۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 13:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :