چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کار کردگی پر پی سی بی کاقومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

اوول کے تاریخی میدان پر بھارتی سورمائوں کو دھول چٹا کر چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے شاہینوں کو پارلیمنٹ میں مدعو کرکے انعامات سے نوازا جائے گا

منگل 20 جون 2017 15:51

چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کار کردگی پر پی سی بی کاقومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کار کردگی پر پی سی بی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کرے گا (Pcb)، قوم کو خوشیاں دینے پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا ، شاہینوں کو پارلیمنٹ ہائوس مدعو کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اوول کے تاریخی میدان پر بھارتی سورمائوں کو دھول چٹا کر چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں عیدالفطر کے بعد شایان شان تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں قومی ٹیم کو انعامات دئیے جائیں گے ، ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر فخر زمان ،حسن علی ،اظہر علی اور سرفراز احمد کوخصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے شاہینوں کو پارلیمنٹ میں مدعو کرنے کا اعلان کیا ، میئر کراچی وسیم اختر نے بھی پوری ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اعلان کیا۔صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسو سی ایشن خواجہ ندیم احمد نے بھی فاتح عالم کھلاڑیوں کے لئے تقریب کا اہتمام کرنے اور خصوصی انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 15:51:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :