ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز کیلئے ٹیم کا اعلان

منگل 20 جون 2017 18:58

ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز کیلئے ٹیم کا اعلان
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف شیڈول پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، افغانستان کے خلاف سیریز کھیلنے والے سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے، فاسٹ بائولر شینن گبرائل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، گبرائل ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اور انجری کے باعث وہ افغانستان کے خلاف سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، دیوندرا بیشو، جوناتھن کارٹر، روسٹن چیس، میگل کمنز، شے ہوپ، الزاری جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیرن پاویل، روومان پاویل اور کیسرک ولیمز پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 18:58:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :