آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تاریخی فتح ، چاچا کرکٹ نے بھارتیوں سے بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگوادیئے

ملک میں جشن کا سماں ہے وہیں دیارغیرمیں موجود پاکستانیوں نے بھی خوب جشن منایا مختلف مقامات پر ٹریفک بھی جام رہا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ایک ٹرین میں موجود بھارتی شائقین نے بھی پاکستانیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دی،ان کے جشن میں شریک بھی ہوئے اور جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

منگل 20 جون 2017 21:32

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تاریخی فتح ، چاچا کرکٹ نے بھارتیوں سے بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگوادیئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد جہاں پورے ملک میں جشن کا سماں ہے وہیں دیارغیرمیں موجود پاکستانیوں نے بھی خوب جشن منایا۔میگا ایونٹ کے فائنل میں میزبانی کرنے والے شہرلندن میں پاکستانی شہریوں نے خوب جشن منایا اورمختلف مقامات پر ٹریفک بھی جام رہا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں لندن میں موجود چاچائے کرکٹ ٹرین میں سفر کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کے ساتھ خوب ہلا گلا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

چاچا کرکٹ نے پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگوائے جب کہ ٹرین میں موجود بھارتی شائقین نے بھی پاکستانیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دی اوران کے جشن میں شریک بھی ہوئے اور جیوے جیوے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔اس موقع پر چاچا کرکٹ پنجابی ٹپے اور گانے سنا کر شائقین کو محظوظ کرتے رہے، جب ایک بھارتی شائق ان کے پاس سے گزرا تو چاچا نے یہ پنجابی گانا شروع کر دیا ’’لٹھے دی چادر، اتے سلیٹی رنگ ماہیا۔۔ آ بہ سامنے، کولوں توں رٴْس کے نہ لنگھ ماہیا!‘‘۔۔۔چاچا کرکٹ نے بتایا کہ چاچی نے کہا تھا کہ پاکستان ہی جیتے گا جس پر پرجوش شائقین نے چاچی زندہ باد کے نعرے بھی لگادیئے۔۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 21:32:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :