پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 جون 2017 21:38

پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون2017ء) پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بعد اب ہاکی ٹیم نے بھی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے انگلینڈ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔ ہالینڈ کی جانب سے بھارت کو شکست دینے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل کیلئے کوالی فائی کر گیا ہے۔ ہالینڈ نے بھارت کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ جبکہ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی ہے۔
وقت اشاعت : 20/06/2017 - 21:38:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :