قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی، سرفراز احمد فیورٹ امیدوار بن گئے

کپتان کی تقرری چیئرمین کا استحقاق ہے،کپتان کی تقرری کیلئے مشاورت جاری ہے،سرفراز احمد متوقع امیدوار ہیں،ایک آدھ ہفتے میں نئے کپتان کا اعلان کر دیں گے، پی سی بی چیئر مین شہریار خان

بدھ 21 جون 2017 14:16

قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی، سرفراز احمد فیورٹ امیدوار بن گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے سرفراز احمد کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ رسمی اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔سرفراز احمد اس وقت پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں اور وہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں، مصباح الحق کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان کرنا ہے ، شہریارخان نے لندن سے بی بی سی سے کو انٹرویو میں کہا کہ کپتان کی تقرری چیئرمین کا استحقاق ہے اور لگ یہی رہا ہے کہ سرفراز احمد ہی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے تاہم وہ ہر فیصلے سے قبل مشورہ کرتے ہیں، شہریار خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اس وقت ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایک آدھ ہفتے میں واپس آکر نئے کپتان کا اعلان کر دیں گے، اس میں سرفراز احمد کا نام سرفہرست ہے لیکن رسمی اعلان بعد میں ہوگا۔شہریار خان نے مزید کہا کہ انھوں نے ہی مکی آرتھر کو کوچ مقرر کرنے کے لیے کرکٹ بورڈ کو قائل کیا تھا جن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، اسی طرح انضمام الحق کو بھی انھوں نے چیف سلیکٹر مقرر کیا جنہوں نے یہ ذمہ داری بڑی محنت سے نبھائی ہے، شہریار خان نے سابق کپتان عامر سہیل کے سرفراز احمد کے خلاف حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مایوس لوگ اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے کچھ بھی کہہ جاتے ہیں۔ اب وہ صفائی پیش کرتے پھر رہے ہیں لیکن جب آپ نے کچھ کہہ دیا تو اس کے بعد صفائی نہیں ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 14:16:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :