لائنل میسی کو ہوٹل کا 33 ہزار پائونڈز کا بل بھرنا پڑگیا

بدھ 21 جون 2017 17:32

لائنل میسی کو ہوٹل کا 33 ہزار پائونڈز کا بل بھرنا پڑگیا
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) لائنل میسی کو ہوٹل کا 33 ہزار پائونڈز کا بل بھرنا پڑگیا۔ گزشتہ دنوں ارجنٹائنی سٹار ساتھی پلیئرز لوئیس سواریز اور سیسک فیبریگاس کے ہمراہ چھٹیاں منانے سپین کے سیاحتی مقام پر خاندان کے ہمراہ پہنچے تھے ۔

(جاری ہے)

جہاں تینوں نے ایک ساتھ سیروتفریح کی ،انہوں نے ایک ہفتے کے دوران بھاری اخراجات کئے جس کا بل 33 ہزار پائونڈز بنا جو لائنل میسی نے اپنی جیب سے ادا کیا۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 17:32:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :