انٹرنیشنل الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کی صورت میں غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کی یقین دہانی کروا دی ہے: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 جون 2017 20:51

انٹرنیشنل الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کی صورت میں غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کی یقین دہانی کروا دی ہے: نجم سیٹھی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون2017ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کی صورت میں غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کی جانب سے عوام کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ نجم سیٹھی نے بتایا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ستمبر کے ماہ میں انٹرنیشنل الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کی صورت میں وہ اگلے برس پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلئے ضرور آئیں گے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگلے برس 7 سے 8 پی ایس ایل میچز پاکستان میں کروائیں جائیں گے۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 20:51:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :