حسن علی کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بننے پر دی جانے والی گھڑی کی مالیت 23 لاکھ روپے

muhammad ali محمد علی بدھ 21 جون 2017 22:30

حسن علی کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بننے پر دی جانے والی گھڑی کی مالیت 23 لاکھ روپے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون2017ء) حسن علی کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بننے پر دی جانے والی گھڑی کی مالیت 23 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی نوجوان گیند باز حسن علی کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

حسن علی کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بننے پر ایک بیش قیمتی گھڑی بطور  تحفہ دی گئی۔ اس گھڑی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے تجسس کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اس گھڑی کی قیمت کتنی ہے۔ اس حوالے سے اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ گھڑی ہوبلٹ نامی کمپنی کی ہے اور اس کی مالیت 23 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔


وقت اشاعت : 21/06/2017 - 22:30:23