کم عمری میں گھر سے نکال دیا گیا تھا: شاداب خان

muhammad ali محمد علی بدھ 21 جون 2017 22:30

کم عمری میں گھر سے نکال دیا گیا تھا: شاداب خان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون2017ء) شاداب خان نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اپنی شاندار اور جادوئی گیند بازی سے سب ہی کی توجہ حاصل کر لینے والے نوجوان اسپنر شاداب خان نے بتایا ہے کہ ان کے اہل خانہ ان کے کرکٹ کھیلنے کے حق میں نہیں تھے۔

(جاری ہے)

کم عمری میں کرکٹ کھیلنے کے باعث ہی انہیں گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ تاہم اب ان کے اہل خانہ انہیں بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔ شاداب خان نے مزید بتایا ہے کہ ان کی والدہ پاکستان کے ہر میچ میں روزہ رکھتی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 22:30:27