4 غیر ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 جون 2017 23:07

4 غیر ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون2017ء) 4 غیر ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سلطان شاہ کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سلطان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 4 غیر ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔ پاکستان میں ورلڈ کپ کے 7 جبکہ شارجہ اور اجمان میں 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارت، سری لنکا ، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلیں گی۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 23:07:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :