انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

جمعرات 22 جون 2017 12:05

انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
سائوتھمپٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے 65 اور فرحان بہردین نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مارک ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے ہدف 14.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جونی بیئرسٹو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز بنائے۔ ایلیکس ہیلز 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ جونی بیئرسٹو کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 12:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :