آئندہ سال پی ایس ایل کے 7، 8 میچ پاکستان میں ہوںگے ،ْ نجم سیٹھی

جمعرات 22 جون 2017 13:46

آئندہ سال پی ایس ایل کے 7، 8 میچ پاکستان میں ہوںگے ،ْ نجم سیٹھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے کہاہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے 7تا 8 میچ پاکستان کے مختلف شہروں میں کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے،پاکستان نے دنیا کی ٹاپ ٹیموں کو شکست دی ۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 8 سال میں دیگر ممالک نے اپنی لیگز بنالی تھیں، پاکستان میں لیگزنہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فارمیٹ سمجھ نہیں آرہا تھا۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 13:46:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :