کنفیڈریشن کپ: پرتگال کی روس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست، واحد گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیا

جمعرات 22 جون 2017 16:52

کنفیڈریشن کپ: پرتگال کی روس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست، واحد گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پرتگال نے کنفیڈریشن فٹبال کپ کے میچ میں میزبان روس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول کرسٹیانو رونالڈو نے اسکور کیا۔کنفیڈریشن فٹبال کپ کے اہم مقابلے میں پرتگال اور روس کے درمیان میدان لگا۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو کے شاندار کھیل کے باعث پرتگال کے ہاتھوں میزبان روس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شائقین نے کانٹے دار مقابلے کا بھرپور لطف اٹھایا۔ کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے آٹھویں منٹ میں گول کر کے پرتگال کو برتری دلائی۔ روس نے مقابلہ برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی تاہم کامیابی نہ ملی۔ پرتگال نے میچ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 16:52:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :