پی سی بی اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا

خالد لطیف تحقیقاتی ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اضغر حیدر کی اہلیت کیلئے بنائے گئے ٹریبونل میں پیش نہ ہوئے

جمعرات 22 جون 2017 17:46

پی سی بی اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پی سی بی اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا۔ خالد لطیف گزشتہ روزتحقیقاتی ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اضغر حیدر کی اہلیت کیلئے بنائے گئے ڈسپلنری ٹریبونل میں پیش نہیں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے درمیان ایک بار پھر ٹھن گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خالد لطیف آج تحقیقاتی ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی اہلیت کیلئے بنائے گئے ڈسپلنری ٹریبونل میں پیش نہیں ہوں گے۔ خالد لطیف نے پی س بی کو جواب دیا ہے کہ سماعت کے حوالے سے کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اطلاع تاخیر سے دی گئی۔ ایک رکنی ڈسپلنری ٹریبونل کو جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر پر خالد لطیف کے اعتراضات پر سماعت جمعرات کو کرنی تھی۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 17:46:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :