سٹورٹ براڈ کی انجری مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

جمعرات 22 جون 2017 18:17

سٹورٹ براڈ کی انجری مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) انگلش ٹیم کے فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ کی انجری مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ براڈ کائونٹی چیمپئن شپ کے دوران ایڑی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ترجمان نے براڈ کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکین کی بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت کے بارے معلوم ہو سکے گا اسلئے اس وقت ان کی پروٹیز کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

براڈ کی انجری انگلش ٹیم کیلئے باعث تشویش ہے کیونکہ اس کے کئی کھلاڑی پہلے ہی انجریز میں مبتلا ہیں، کرس ووکس بھی لارڈز ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ جیمز اینڈرسن اور بین سٹوکس بھی سو فیصد فٹ نہیں۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 جولائی سے شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 18:17:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :