کرکٹ حلقوں کا شاہد آفریدی کی جانب سے چیمپئنزٹرافی کی فاتح ٹیم کو سرفرازاینڈ کمپنی کہہ کر مخاطب کرنے پر حیرت کا اظہار

جمعرات 22 جون 2017 20:55

کرکٹ حلقوں کا شاہد آفریدی کی جانب سے چیمپئنزٹرافی کی فاتح ٹیم کو سرفرازاینڈ کمپنی کہہ کر مخاطب کرنے پر حیرت کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) کر کٹ کے حلقوں نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کو سرفراز اینڈ کمپنی کہہ کر مخاطب کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ سرفراز اور ان کے ساتھیوں نے ملک کی نمائندگی کی اور اسی کے لئے فتح حاصل کی مگر شاہد آفریدی نے اسے کمپنی قرار دے کر ملکی ہیروز کی تذلیل کی ہے۔انہیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے پروٹوکول کے مطابق اہمیت دینا چاہئے تھی۔ ۔
وقت اشاعت : 22/06/2017 - 20:55:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :