ْملائیشیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 22 جون 2017 23:28

ْملائیشیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ملائیشیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی رائونڈ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، ملائیشیا کے رضی رحیم نے 48 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ملائیشیا نے 19 ویں اور 20 ویں منٹس میں یکے بعد دیگرے دو گولز کر کے برتری حاصل کی لیکن بھارت نے 24 ویں اور 26 ویں منٹس میں گولز کر کے مقابلہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا، دوسرے ہاف کے 48 ویں منٹ میں رضی رحیم نے گول کر کے ملائیشیا بھارت کے خلاف 3-2 گولز کی برتری دلا دی جو میچ کے ختم ہونے تک برقرار رہی۔

وقت اشاعت : 22/06/2017 - 23:28:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :