سرفراز احمد نے بھارت کیخلاف میچ میں کی گئی غلطیوں کا اعتراف کر لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 23 جون 2017 10:35

سرفراز احمد نے بھارت کیخلاف میچ میں کی گئی غلطیوں کا اعتراف کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2017ء)پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے کہاہےکہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کی جو پلاننگ تھی اس پر موجود رہنے کی کوشش کی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سرفرازاحمد نے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے گروپ میچ میں پلاننگ کے تحت اس پر رہنے کی کوشش کی۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ عماد وسیم کو زیادہ اوور کروادئیے گئے۔

اس کو تین اوورز کے بعد تبدیل کردینا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہاکہ اس میچ پر مزید بات ویسے کرنا مناسب تو نہیں ۔بھارت کو 40 اوورز تک 2سو رنز پر رکھاہواتھا تاہم بھارت کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔ پاکستان نے بھارت کو کنٹرول کیاہواتھا۔ انھوں نے تسلیم کیاکہ بھارت کے کھلاڑی آؤٹ نہیں کئے تاہم ان کا قابو میں کیاہواتھا۔ آخری اوورز میں بھارت کے کھلاڑیوں کے دو کیچ چھوٹ گئے اور پاکستان کے دو اہم بالرز آخری اوورز میں ان فٹ ہوگئے جس سے ٹیم کو نقصان ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان یہ میچ بھارت سے ہار گیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 10:35:07