بھارتی آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 23 جون 2017 10:53

بھارتی آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جون۔2017ئ) بھارتی ٹیم کے آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ مذکورہ تصویر ہردیک پانڈیا کے کرکٹ کھیلنے کے آغاز کے دنوں کی ہے جس میں وہ کسی مقامی کلب کی جانب سے میچ میں شرکت کرنے کےلئے اس کی کٹ پہنے کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ہردیک پانڈیا نے پاکستان کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے دونوں میچز میں دھواں دھار بلے بازی سے اپنی دھاک بٹھائی ہے، انہوں نے 4جون کو کھیلے گئے میچ میں عماد وسیم کو 3گیندوں میں 3چھکے لگائے اور پھر فائنل میچ میں 6چھکوں کی مدد سے 76رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 10:53:53