وقار یونس نے حسن علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

جمعہ 23 جون 2017 11:49

وقار یونس نے حسن علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
سڈنی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جون ۔2017ء)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے حسن علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ ”مجھے حسن علی بہت پسند ہے، وہ مجھے میرے نوجوانی کے دنوں کی یاددلاتا ہے،اس کے پاس وہ سب کچھ ہے جو عظیم باﺅلر بننے کے لیے درکار ہوتا ہے“ ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حسن علی چیمپئنز ٹرافی میں 13وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین باﺅلرقرار پائے تھے ۔



وقت اشاعت : 23/06/2017 - 11:49:53