وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کھلاڑیوں کی نئی رجسٹریشن شروع

جمعہ 23 جون 2017 13:20

وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کھلاڑیوں کی نئی رجسٹریشن شروع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے نئے کھلاڑیوں کی نئی رجسٹریشن سے شروع ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے نئے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کسی بھی کلب کی طرف سے نئی رجسٹریشن 30 جون تک کروا سکتے ہیں، نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 50 روپے، ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے کی ٹرانسفر فیس ایک سو روپے جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن فیس پانچ سو روپے مقررہ کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 13:20:30